کابل: افغان صدر اشرف غنی نے کہاکہ افغانستان پاکستان کے ساتھ امن چاہتا ہےپاکستان کو سمجھناہو گا کہ پُر امن افغانستان اُن کے مفاد میں ہے۔
طالبان کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے افغان صدر اشرف غنی کا کہنا تھا کہ امن کی کوششوں کے اختیارات کسی باہر والے کو نہیں دیں گے،انہوں نے کہاکہ طالبان گروپ انٹرا افغان امن مذاکرات میں شرکت کیلئے تیار رہے۔
اشرف غنی نے کہا کہ طالبان کو ہتھیار چھوڑنا، غیر ملکیوں سے تعلقات توڑنا اور اپنے ملک لوٹنا چاہیے۔