ابوظہبی: ابوظہبی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ کھیلا جارہا ہے،پہلے ایک روزہ میچ میںنیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتےہوئے پاکستان کو جیتنے کے لیے 267 رنز کا ہدف دیا ہے۔
شیخ زید اسٹیڈیم میں کیویز کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو کولن منرو اور جارج وارکر نے اننگز کا آغاز کیا۔دونوں بلے بازوں نے 13 رنز جوڑے تو جارج وارکر ایک رنز بنا کرپویلین لوٹ گئے، دوسری وکٹ 36 جب کہ تیسری وکٹ 78 رنز کے مجموعے پر گری۔جس کے بعد ٹام لیتھم 41 ویں اوور کی دوسری گیند پر شاداب خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔اسی اوور میں شاداب نے نئے آنے والے ہنری نیکولز اور کولن ڈی گرینڈھوم کو آوٹ کردیا۔ نیوزی لینڈ کی ساتویں وکٹ 210 رنز پر اس وقت گری جب راس ٹیلر عماد وسیم کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ مہمان ٹیم کی آٹھویں وکٹ 252 اور نویں 254 رنز پر گری لیکن آخری وکٹ آخری 7 گیندوں پر 12 رنز کا اضافہ کیا اور مجموعے کو 266 تک پہنچا دیا۔