امریکی ریاست کیلیفورنیا کے ایک نائٹ کلب میں فائرنگ کرنے والا امریکی بحریہ کا سابق اہل کار نکلا، جس کی شناخت این ڈیوڈ لانگ کے نام سے ہوئی ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق تحقیقاتی حکام کا کہنا ہے کہ ریاست کیلیفورنیا کے شہر تھاؤزینڈ اوکس کے بار میں فائرنگ کرنے والا سابق فوجی اہلکار آئین ڈیوڈ لونگ ہے جو افغانستان میں جاری جنگ میں بھی خدمات انجام دے چکا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ 28 سالہ حملہ آور کی شناخت اس کے فیس بک اکاؤنٹ پر جاری کردہ بیان کے بعد ہوئی تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
واضح رہے کہ فائرنگ کے واقعے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 12 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے جب کہ حملہ آور نے خود کو گولی مار کر ہلاک کیا۔