ماسکو: روس میں افغانستان کے دیرپا امن سے متعلق انعقاد کی گئی کانفرنس میں پاکستان سمیت 12 ممالک کے وفود اور افغان طالبان کا وفد بھی شریک ہوا۔
امریکی اخبار کے مطابق کانفرنس کے شرکاء نے کانفرنس کے انعقاد کو کامیابی قرار دیتے ہوئے مستقبل میں ایک اور بیٹھک کرنے پر اتفاق کیا ہے تاہم اس کی تاریخ طے نہیں کی گئی۔
کانفرنس میں شرکت سے قبل طالبان وفد میں شامل ایک رکن نے کہا کہ ہم اس کانفرنس میں اس لیے شرکت کررہے ہیں کیوں کہ ہم یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ ہم بھی افغان مسئلے کے پر امن حل کے خواہاں ہیں اور اس مقصد کے لیے کسی بھی اجلاس میں شریک ہوسکتے ہیں۔
‘ماسکو فورمیٹ کے نام سے ہونے والے مذاکرات میں طالبان کا اعلیٰ سطح کا وفد، افغانستان امن کونسل کا وفد اور پاکستان سمیت دیگر 11 ممالک کے وفود شریک ہوئے جبکہ امریکا اور بھارت نے مبصر کے طور پر شرکت کی۔