کویت میں بھی سیلابی صورتحال، پبلک ورکس کے وزیر مستعفی

کویت سٹی:کویت میں بھی گزشتہ کئی دنوں سے موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی وجہ سے پبلک ورکس کے وزیر نے استعفیٰ دے دیا ہے۔
کویت میں کابینہ نے موسم کی خراب صورتحال کے پیش نظر تمام وزارتوں اور سرکاری محکموں میں تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
کویت کے وزیر تعلیم کی جانب سے جاری بیان میں تمام تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل معطل رکھنے کا اعلان کیا گیا۔ کویت کی قومی فضائی کمپنی کے مطابق کویت ائیرپورٹ سے کوئی پرواز منسوخ نہیں کی گئی۔
کویت کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق وزارت داخلہ نے اپنے طور پر شہریوں اور مقیم افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ بلا ضرورت ہر گز گھر سے باہر نہ نکلیں کیوں کہ مرکزی شاہراہوں پر کئی فٹ پانی جمع ہوگیا ہے۔