جکارتہ:انڈونیشیا کے صوبے Bengkuluکے ایئرپورٹ کے رن وے پر ایک طیارے کا پر بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گیا۔
رپورٹ کے مطابق مسافر طیارے اُڑان بھرنے کی تیاری کر رہا تھا کہ پائلٹ کو بجلی کے کھمبےکا اندازہ نہ ہوا اور یوں طیارے کا پر کھمبے سے ٹکراگیا۔
واقعے میں تمام مسافر بالکل محفوظ رہے جنہیں کچھ گھنٹوں کی تاخیر کے بعد دوسرے طیارے میں منتقل کردیا گیا۔
واضح رہے انڈونیشیا میں ایک ہفتہ قبل کی ہی ایک طیارہ حادثے کا شکار ہوچکا ہے جس میں 189افراد ہلاک ہوئے تھے۔