آخری اور فیصلہ کن میچ،پاکستان کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے280رنز کا ہدف

دبئی: تین ون ڈے میچز کی سیریز میں آج آخری اور فیصلہ کن میچ جاری ہے ،قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا اور نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 280 رنز کا ہدف دیا ہے۔
فخر زمان اور محمد حفیظ نے اننگز کا آغاز کیا ،64 کے مجموعی اسکور پر پاکستان کی پہلی وکٹ گری اور محمد حفیظ 19 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، جس کے بعد فخر زمان 65 رنز بنا کرپولین لوٹے،تیسرےآئوٹ ہونے والے حارث سہیل تھےجنہوں نے60 رنز بنا ئے۔گرین شرٹس کو چوتھا نقصان شعیب ملک کی صورت میں ہوا جو آج بھی کوئی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 18 رنز بنا سکے۔بابر اعظم 92 رنز بنا کر نروس نائنٹیز کا شکار ہوئےجب کہ اننگز کے آخری اوور میں 3 قومی کھلاڑی آؤٹ ہوئے جن میں فہیم اشرف 5، آصف علی 9 اور حسن علی 2 رنز بنا سکے اور تینوں وکٹیں فرگوسن نے حاصل کیں۔گرین شرٹس مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 279 رنز بنا سکی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے فرگوسن نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔