یمن کے شہر حدیدہ میں حوثی باغیوں اور حکومتی فورسز کے درمیان تازہ جھڑپوں میں 61 افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیںجنہیں اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔
اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی جھڑپوں میں 43 حوثی باغیوں کے علاوہ ان کے 9 ہمدرد بھی ہلاک ہوگئے۔
حکومت کے عسکری ذرائع نے ان اعداد وشمار کی تصدیق کی جبکہ حوثی باغیوں کے 9 دیگر ہمدرد جنوبی حدیدہ میں قائم ایک ہسپتال میں دم توڑ گئے۔
خیال رہے کہ سعودی سربراہی میں حکومتی اتحاد حدیدہ سے ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کو بے دخل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔