ریاض: سعودی عرب کی حکومت نے فلسطینی مملکت کے لیے 6 کروڑ ڈالر کی فوری امداد کا اعلان کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی حکومت نے 6 کروڑ ڈالر کی فوری امداد کا اعلان کیا ہےاوریہ رقم اگست، ستمبر اور اکتوبر کے مہینوں کے لئے دی گئی ہے اس رقم سے فلسطینی اتھارٹی کے بجٹ کو مزید مستحکم کرنے کے ساتھ فوری ضروریات پوری کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
دوسری جانب جمہوریہ مصرمیں خادم الحرمین الشریفین کے سفیر اسامہ بن احمد نقلی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کا ملک قضیہ فلسطین کی حمایت جاری رکھے گا۔