وزیراعظم سے کراچی سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات

عوام کے دکھ درد میں شریک ہوں، وزیر اعظم کی ممبر قومی اسمبلی کو ہدایت

               
November 13, 2018 · اہم خبریں, قومی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے کراچی سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی نے ملاقات کی ہے۔
اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے کراچی سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ عوام کے مسائل اجا گرکرنے اوران کے حل میں اپنا کردار ادا کریں، بلاتخصیص عوام کے دکھ درد میں شریک ہوں، ہم نے مشکل حالات میں حکومت سنبھالی لیکن آئندہ چند ماہ میں واضح تبدیلی دیکھنے میں آئے گی۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم نے دیوالی کے حوالے سے کیک کاٹا اورہندوؤں کو دیوالی کی مبارک باد بھی دی۔