کیلی فورنیاکےجنگلات میں لگی آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 44 ہو گئی

امریکا کی گنجان آبادی والی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی تاریخی خوفناک آگ کی زد میں آکر ہلاک ہونے والے افراد کی40تک جاپہنچی جبک سوسے زائد افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔
کیلی فورنیا میں تین مقامات پر جنگلات میں بڑی آگ لگی ہوئی ہے، 3لاکھ سے زائد افراد اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ ریاست بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 44 ہوگئی ہے۔
آگ کی لپیٹ میں آ کر 7 ہزار عمارتیں اور مکانات تباہ ہوگئے ہیں، کیمپ فائر کو ریاست کی تاریخ کی بدترین آگ قرار دیاجا رہا ہے، آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
فائر فائٹرز کو تیز ہوا کے باعث آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
حکام نے اسے امریکی تاریخ کی بدترین آگ قرار دیا ہے اور خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایک لاکھ ایکڑ سے زیادہ رقبے پر پھیلی اس آگ کو بجھانے میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں۔