غزہ کی پٹی کو جنگ کی تباہی سے بچانے کی کوشش کررہےہیں، اقوام متحدہ

نیویارک:مشرق وسطی کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی نیکولائے میلاڈینوف نے کہا کہ غزہ کی پٹی کو جنگ کی تباہی سے بچانے کی کوشش کررہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی نیکولائے میلاڈینوف نے کہاکہ غزہ میں گھس کراسرائیلی فوج کی طرف سے کی گئی کارروائی اور جواب میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ر اکٹ حملوں کے بعد حالات تیزی کے ساتھ جنگ کی طرف جا رہے ہیںاورہم مصر اور دیگر متعلقہ قوتوں کے ساتھ مل کر غزہ کو جنگ کی تباہی سے بچانے کے لیے سرتوڑ کوشش کررہے ہیں۔
انہوں نے اسرائیل پر غزہ کی پٹی پر فضائی حملے اور فلسطینیوں پر راکٹ حملے روکنے پر زور دیا کہ اور تمام فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں۔ تشدد کے نتیجے میں فلسطین میں ایک نئی جنگ بھڑک سکتی ہے۔