پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے شہید ایس پی طاہر خان داوڑ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، نماز جنازہ پولیس لائن پشاور میں ادا کی گئی۔
نماز جنازہ سے قبل پولیس کے دستے نے شہید افسر کی میت کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔
شہید پولیس افسر کی نماز جنازہ میں وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان،آئی جی خیبر پختونخوا صلاح الدین محسود، صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی، کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر، شہرام ترکئی اور اجمل وزیر سمیت اعلیٰ سرکاری و سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔