جمال خاشقجی کےقتل کی بین الاقوامی سطح پرتحقیقات کامطالبہ منظورنہیں،سعودی وزیرخارجہ

ریاض : سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا کہ سعودی عرب میں شفاف اور آزادانہ عدالتی نظام موجود ہے اس لیے صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی بین الاقوامی سطح پر تحقیقات کا مطالبہ منظور نہیں ہے۔
ریاض میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کا کہنا تھا کہ صحافی جمال خاشقجی کا قتل انتہائی بھیانک جرم ہے جس کی ہر سطح پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خاشقجی قتل کیس کی تحقیقات کے معاملے میں سعودی عرب نے عالمی سطح پر پابندیوں سے بچنے کے لیے تمام تر اقدامات اٹھائے۔
عادل الجبیر نے کہا کہ خاشقجی قتل کا سیاسی مقاصد کے لیے استعمال اور سعودی عرب کے اندرونی معاملات میں مداخلت ناقابل قبول ہو گی۔