اسلام آباد: وزیر اعظم نے ایف آئی اے کو ملک بھر میں حوالہ، ہنڈی کا دھندہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کاحکم دیدیا۔
اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حوالہ اور ہنڈی کے خاتمے کے لیے ایک خصوصی اجلاس ہوا جس میں ایف آئی اے کے حکام نے شرکت کی اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں حوالہ اور ہنڈی کا کاروبار کرنے والے عناصر کے خلاف بھرپور اور منظم کارروائی کرنے کا حکم دیا۔
ایف آئی اے نے کریک ڈاؤن میں ملازمین کی بجائے ہنڈی کا اصل دہندہ کرنے والوں کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔
اس ضمن میں ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے نے زونل ڈائریکٹرز کو مراسلہ بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ روزانہ ہر زون پانچ چھاپے مارے اور جامع رپورٹ جمع کرائے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے ڈی جی ایف آئی اے نے جمعہ کو زونل ڈائریکٹرز کا خصوصی اجلاس بلا لیا ہے۔