ابوظہبی ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کی بیٹنگ جاری
نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 153 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی
ابو ظہبی ٹیسٹ کے دوسرے روز ٹیم پاکستان کی جانب سے نیوزی لینڈکے خلاف اپنی پہلی اننگز کی بیٹنگ جاری ہے اور بابر اعظم کے ساتھ یاسر شاہ وکٹ پر موجود ہیں۔
پاکستان کی جانب سے امام الحق 6، محمد حفیظ 20، اظہر علی 22،حارث سہیل 38 اور اسد شفیق 43 ، کپتان سرفراز 2 اور بلال آصف 11رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔
س سے قبل نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 153 رنز پر پویلین لوٹ گئی تھی کپتان کین ولیم سن کے علاوہ کوئی بھی بلے باز خاطرخواہ کارکردگی نہ دکھا سکا وہ 63 رنز بنا کر سرفہرست رہے، پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ 3، محمد عباس، حسن علی اور حارث سہیل 2،2 جب کہ بلال آصف نے ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں 0-3 سے فتح حاصل کی تھی جب کہ ون ڈے سیریز بارش ہوجانے کے باعث 1-1 سے برابر رہی۔