وزیراعظم عمران خان ایک روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچے جہاں انہوں نے دبئی کے کراؤن پرنس شیخ محمد بن زید بن سلطان النہیان سے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان متحدہ عرب امارات کے ایک روزہ دورے پر پہنچ گئے ہیں، ابوظہبی ایئر پورٹ پر وزیراعظم کا استقبال وزیر مملکت سلطان بن جابر نے کیا جس کے بعد وزیراعظم صدارتی محل پہنچے جہاں ان کا استقبال ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان نے کیا، اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
وزیراعظم عمران نے ولی عہد شیخ محمد بن زید سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور پر بات چیت کی گئی، صدارتی محل میں ہونے والی ملاقات کے دوران وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر پیٹرولیم غلام سرور، توانائی کے وزیر اور مشیر تجارت سمیت سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ اور دیگر بھی شریک تھے۔
وزیراعظم متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم سے بھی ملاقات کریں گے، ان کا دورہ دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا۔