گلگت: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ چوری کے ووٹ سے بننے والی حکومت اب سینہ زوری پر اتر آئی ہے یہ لوگوں کی عزتیں پامال کررہے ہیںجبکہ 50 لاکھ نئےگھروں کا نعرہ دینے والوں نےعوام سے چھت اورروزگار چھین لیا ہے۔
گلگت بلتستان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نئے پاکستان والوں نے پاکستان کی بنیادیں ہلاکررکھ دی ہیں، ان سے معیشت سنبھالی جارہی ہے اور نہ ہی حکومتی امور چلائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت کو 100 دن بھی پورے نہیں ہوئے اور یہ 100 سے زائد یوٹرن لے چکے ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہاکہ انتخابات سے پہلے قوم کو سبزباغ دکھائےگئے یہ سبز باغ لوگوں کوتو یاد ہیں مگر پی ٹی آئی والے خودبھول گئے ہیں، قرض مانگنے پر خودکشی کو ترجیح دینے والے آج قرض لینے پر مٹھائیاں بانٹ رہے ہیں۔
ایک کروڑنوکری کاوعدہ کیا لیکن لوگوں سےتجاوزات کے نام پر ان کے ذریعہ روزگار چھینے جارہے ہیں یہ کیسا نیا پاکستان ہےجومعاشی بدحالی کی طرف لےجارہاہے ،10 کی روٹی اور 15 روپے کا نان ،یہ ہے نیا پاکستان واہ رے عمران خان ۔