کراچی: سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میںکراچی کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہیں، صدر میں قائم قدیم ایمپریس مارکیٹ کے اطراف قائم ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا تاہم اب صدر میں رینبو سینٹر اور اطراف میں تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری ہے۔
ڈائریکٹر انسداد تجاوزات کے مطابق صدر میں رینبو سینٹر اور اطراف میں فٹ پاتھس، نالوں اور پارک پر قائم تجاوزات گرائی جا رہی ہیں۔آپریشن کے دوران رینبو سینٹر کی ایک دکان میں اچانک بھڑک اٹھی تھی جس پر قابو پالیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ رینبو سینٹر کے اطراف 122 دکانیں گرائی جا چکی ہیں اور عبداللہ ہارون روڈ پر بھی غیر قانونی قائم 16 دکانیں گرائی گئیں۔
ڈائریکٹر انسداد تجاوزات نے بتایا کہ آج آپریشن میں 150 سے زائد دکانیں گرائی گئی ہیں اور کل بھی صدر میں آپریشن جاری رہے گا۔