واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےپاکستان کی قربانیوں کے اعتراف کے بجائے تنقید کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان نے ہمارے لیے کچھ بھی نہیں کیا۔
امریکی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے ہم پاکستان کو سالانہ ایک ارب 30 کروڑ ڈالر سے زیادہ دیتے تھے۔ٹرمپ نے الزام عائد کیا کہ ہم پاکستان کو سپورٹ کر رہے تھے اور اسامہ بن لادن وہاں ملٹری اکیڈمی کے قریب آرام سے رہائش پریز تھا۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ پاکستان میں ہر کوئی اسامہ بن لادن کے بارے میں جانتا تھا لیکن انہوں نے ہمیں اس حوالے سے آگاہ نہیں کیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں نے یہ امداد بند کی کیونکہ پاکستان نے ہمارے لیے کچھ نہیں کیا۔