پشاور: دارالعلوم حقانیہ نے مولانا سمیع الحق کے قتل کی تفتیش کے لیے میت کا پوسٹ مارٹم کرنے کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے ایک فتویٰ جاری کردیا۔
اطلاعات کے مطابق جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کے قتل کی تفتیش کیلئے میت کا پوسٹ مارٹم کرنے کے فیصلے کے بعددارالعلوم حقانیہ نے فتویٰ جاری کردیاہے۔
دارالعلوم حقانیہ کی جانب سے جاری کردہ فتویٰ کے مطابق میت کو قبرمیں دفنانے کے بعد نکال کر منتقل کرنا جائز نہیں، شرعی نکتہ نظر سے انسانی جسم زندہ ہو یا مردہ دونوں حالت میں قابل احترام ہے۔
مولانا سمیع الحق کے صاحبزادے مولانا حامد الحق کا کہنا ہے کہ فتویٰ کل سیشن کورٹ نوشہرہ میں جمع کرایا جائے گا۔