کراچی،لائٹ ہائوس کےعلاقےمیں غیرقانونی دکانیں گرادی گئیں

کراچی: صدر ایمپریس مارکیٹ سے شروع ہونے والا گرینڈ آپریشن شہر کے بیشتر حصوں تک پھیل گیا ہے، آج آرام باغ کے بعد لائٹ ہاؤس کے علاقے میں غیر قانونی دکانیں گرائی گئیں۔

بلدیہ عظمی اور ضلعی انتظامیہ نے آرام باغ اور لائٹ ہاؤس کے علاقوں میں دکانداروں کو رضاکارانہ طور پر فوری دکانیں خالی کرنے کے اعلانات کیے گئے اور پھر کچھ ہی دیر میں مشینری کی مدد سے آپریشن شروع کیا۔

میٹروپولیٹن کمشنر سیف الرحمان نے بتایا کہ حالیہ کارروائی میں 600 سے زائد غیر قانونی دکانیں گرادی گئیں ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق گرائی گئی تجاوزات کا ملبہ ایک روز میں اٹھالیا جائے گا۔

دکانداروں کا دعویٰ ہے کہ لائٹ ہاؤس کی مارکیٹ 1952 سے قائم ہے اور یہ غیر قانونی نہیں جب کہ دکاندار ہر 6 ماہ بعد بینک کے ذریعے کے ایم سی کو کرایہ ادا کرتے ہیں۔