تہران:ایران نے کہا ہے کہ امریکی دباو قبول نہیں کرینگے،امریکی پابندیوں کےباوجود بھی تیل کی برآمدات جاری رہیں گی۔
ایرانی صدرحسن روحانی نے شمال مغربی ایرانی صوبے آذربائیجان کے شہرخوئی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا خطے میں اپنی ناکامی کا ذمہ دار ایران کو ٹہرا رہاہے،امریکی دباوقبول نہیں کرینگے۔
انھوں نے کہا کہ یہ ایران کیخلاف نفسیاتی جنگ ہے،امریکا ایرانی تیل کی برآمدات روکنے میں ناکام ہوگیا ہے،تیل کی برآمدات جاری رہیں گی، اور ایران ہرامریکی معاشی جارحیت کو ناکام بناتا رہے گا۔