نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی کابینہ نے پاکستان کی کرتار پور سرحد کھولنے کی تجویز مانتے ہوئے سرحد کھولنے کی منظوری دے دی۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی زیرصدارت کابینہ کے اجلاس میں سرحد کھولنے کی منظور دے دی گئی ہے جبکہ بھارت پاکستان کی سرحد تک اپنی حدود میں سکھ یاتریوں کے لیے سڑک تعمیر کرے گا۔
کابینہ کی میٹنگ کے بعد وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ راہداری منصوبہ 3 سے 4 کلو میٹر پر مشتمل ہے جس سے سکھ یاتری سال بھر باآسانی ننکانہ صاحب جاسکیں گے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق کرتار پور سرحد کھولنے کے حوالے سے پاک بھارت سفارتی رابطے بھی شروع ہوگئے، بھارتی دفتر خارجہ کی جانب سے پاکستانی ہائی کمیشن کو نئی دہلی میں اس حوالے سے خط بھی لکھا گیا ہے۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ کرتار پورہ کوریڈرور کھولنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور کہا گیا کہ پاکستان کا کرتار پور کے حوالے سے مؤقف خوش آئند ہے۔