پشاور: خیبر پختونخوا کابینہ نے احتساب کمیشن ختم کرنے کی منظوری دیدی ہے.
کابینہ نے احتساب کمیشن کے خاتمے کی منظوری دیتے ہوئے کمیشن کے مستقل ملازمین کو ایڈجسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،
اس کے علاوہ خیبر پختونخوا کابینہ نے احتساب کمیشن کے اثاثہ جات اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے حوالے کرنے کی منظوری دی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ خیبرپختونخوا حکومت نے کابینہ اجلاس میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترامیم اور احتساب کمیشن کو ختم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ نیب اور اینٹی کرپشن کے ہوتے ہوئے زیادہ اخراجات نہیں کرسکتے۔