مقبوضہ کشمیر میںنہتے کشمیریوں پر بھارتی فوج کی بربریت جاری ہے، بھارتی فورسز نے ریاستی دہشت گردی کو جاری رکھتے ہوئے مزید 6 نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
کمشیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی افواج نے مقبوضہ وادی کے ضلع اسلام آباد میں نام نہاد سرچ آپریشن اور گھر گھر تلاشی کی آڑ میں 6 نوجوانوں کو شہید کیا،اس کے علاوہ بھارتی فورسز نے علاقے میں ایک گھر کو بھی نذر آتش کر ڈالا۔
بھارتی افواج کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف عوام کی بڑی تعداد نے سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا جب کہ قابض فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کے شیل بھی فائر کیے۔شہید کشمیری نوجوانوں کی نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔