بابراعظم کی ٹیسٹ کیریئرکی پہلی سینچری:پاکستان نے418رنزپراننگزڈکلیئرکردی

حارث سہیل نے 421 گیندوں پر 143 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ بابراعظم بھی کیرئیر کی پہلی سنچری بنانے میں کامیاب رہے، کپتان سرفراز احمد نے بھی 30 رنز بنائے

               
November 25, 2018 · اسپورٹس, اہم خبریں

دبئی: نیوزی لینڈ کیخلاف دبئی ٹیسٹ کے دوسرے روزپاکستان نےپہلی اننگز 418 رنز بنا کر ڈکلیئر کردی۔
اطلاعات کےمطابق پاکستان نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 207 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع کی تو حارث سہیل 81 اور بابراعظم 14 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھےاوردونوں نےشاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 186 رنز کی شراکت قائم کی۔جس کے بعد حارث سہیل 360 کے مجموعی اسکور پر 147 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئے۔
بابراعظم بھی اپنی سنچری بنانے میں کامیاب رہے انہوں نے ایک چھکے اور 10 چوکوں کی مدد سے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کی پہلی سنچری اسکور کی، اس سے قبل آسٹریلیا کے خلاف وہ 99 رنز پر آؤٹ ہوگئے تھے۔