برسلز : یورپی یونین کے 27 ممالک کے رہنماؤں نے برطانیہ کے یورپی یونین سے علیحدگی کے معاہدے کو منظور کر لیا،یورپی یونین سے منظوری کے بعد معاہدے کو اب برطانوی پارلیمنٹ سے منظوری درکار ہو گی۔
بریگزٹ ڈیل پرتمام رہنماوں نے ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں گفتگو کے بعد منظوری دی،معاہدے کی منظوری برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان 18 ماہ کے مذاکرات کے بعد دی گئی۔
برطانوی حکمراں جماعت کے کئی ارکان معاہدے کی مخالفت کر رہے ہیں جب کہ برطانوی وزیراعظم تھریسامے کا کہنا ہے کہ بریگزٹ ڈیل برطانیہ کے قومی مفاد میں ہے۔برطانیہ کو 29 مارچ 2019 کو طے شدہ تاریخ پر یورپی یونین سے نکلنا ہے۔