اسلام آباد:ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ آج سکھ برادری کا خواب حقیقت بننے جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری کئے گئے پیغام میں ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ ہم امن کی جانب بڑھ رہے ہیں جو پاکستان کےلئے بڑی کامیابی ہے اور سکھ برادری کا خواب آج پورا ہونے جارہا ہے۔
بعد ازاں کرتار پور راہداری منصوبے کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کے لیے روانگی سےقبل اسلام آباد ایئرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کرتارپور راہداری کا سنگ بنیاد رکھنےکا آج تاریخی دن ہے اور وزیراعظم کا یہ اقلیتوں کے حقوق کے لئے اہم قدم ہے، کرتارپورسرحد کھولنے کا فیصلہ وزیر اعظم نے کیا تھا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ نوجوت سدھو یہاں پر موجود ہے،یقیناً یہ ایک تاریخی لمحہ ہے ، بھارتی وزیر کچھ دیر میں واہگہ بارڈرکےذریعے پاکستان پہنچ جائیں گے، اقلیتوں کیلئےنہایت مثبت قدم ہےجو ہمارےدل کے قریب ہیں۔