لاہور:مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نیب شریف فیملی کے خلاف پارٹی بنی ہوئی ہے، وہ ابھی تک ایک ددھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکی ہے۔
احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزینب نے کہا کہ گرفتار پہلے کرلیا گیا جبکہ ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے کہ آج نیب شہباز شریف کو رہا کر دے گی۔
مریم اورنگزینب نے کہا کہ علیمہ باجی اصل چور نہیں اصل چور عمران خان ہے، ریاستی اداروں پر حملہ کرنے اور یوٹرن لینے والے سے کوئی کچھ نہیں پوچھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سو دنوں میں جھوٹ اور سو ناکامیاں موجودہ حکومت کے حصے میں آئی ہیں، وزارتیں حکومت کے سو دن کے جھوٹ کو چھپا رہی ہیں۔
رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ چوری کا مینڈیٹ حاصل کرنے والا عوامی ترجمانی نہیں کرسکتا۔