راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے متحدہ عرب امارات کے سفیر نے ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزابی نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں آرمی چیف نے وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا تھا۔