بیٹی کو اٹھائے فرائض میں مصروف پشاور کی خاتون افسر

 

پشاور: ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر پشاور سارا تواب عمر حال ہی میں اُس وقت توجہ کا مرکز بنیں، جب صوبائی دارالحکومت میں تجاوزات اور دکانداروں کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کے خلاف اپنے دورے کے دوران وہ اپنی 5 ماہ کی بیٹی کو کاندھے سے لگائے فرائض کی انجام دہی میں مصروف نظر آئیں۔

سارہ تواب نے گزشتہ روز پشاور کے علاقوں ہشت نگری، فقیر آباد اور دلازاک روڈ پر مختلف دکانوں کا جائزہ لیا۔اس دوران پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے غیر معیاری اشیاء، صفائی کی کمی، تجاوزات اور قیمتوں میں زیادتی اور سرکاری پرائس لسٹ کی عدم موجودگی کی بناء پر  45 افراد کو گرفتار بھی کیا۔

ضلعی انتظامیہ نے صفائی کی کمی اور  قیمتوں میں اضافے سمیت دیگر وجوہات کے سبب 45 افراد کو گرفتار بھی کیا،سوشل میڈیا پر دورانِ ڈیوٹی سارہ تواب کی ان کی بیٹی کے ہمراہ تصاویر وائرل ہیں اور انہیں کافی سراہا جارہا ہے۔