لاہور: سابق کرکٹر محمد آصف کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثے میں وہ، ان کی اہلیہ اور 2 بچیاں زخمی ہوگئیں۔
لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز ون میں سابق کرکٹر اپنی فیملی کے ہمراہ جارہے تھے کہ اچانک گاڑی فٹ پاتھ پر چڑھ گئی۔
حادثے میں محمد آصف کی فیملی اور وہ خود محفوظ رہے تاہم انہیں سر میں معمولی چوٹیں آئیں۔
محمد آصف کا کہنا تھا کہ تیز رفتار کار سے بچتے ہوئے میری کار فٹ پاتھ پر چڑھ گئی، شکر ہے بچت ہوگئی، اہلیہ اور بچیوں کا سی ٹی اسکین کرادیا ہے۔
یاد رہے کہ محمد آصف پاکستان 23 ٹیسٹ، 38 ون ڈے اور 11 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔