عمران خان حکومت چلانے میں ناکام ہو گئے ہیں، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان حکومت چلانے میں ناکام ہو گئے ہیں اور اب ایک دن وہ خود کہیں گے کہ ان کو چلنے نہیں دیا جا رہا ہے۔
سپریم کورٹ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ تحریک انصاف سے حکومت نہیں چل رہی ہے، جس طرح حکومت ہورہی ہے اس طرح عمران خان چھ ماہ بعد خود ہی چھوڑ کر بھاگ جائیں گے۔ پاکستان 3 یا 6 ماہ بعد دوبارہ الیکشن کامتحمل نہیں ہوسکتا اس لیے اپوزیشن حکومت کو وقت دے رہی ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت آئینی طریقے کار کے مطابق تبدیل ہونی چاہیے، حکومت کسی کےحوالے کرنے والی بات آئین میں نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ٹھیکیدار کا کنٹریکٹ مسترد کرنے پر شہباز شریف کا جسمانی ریمانڈ لیا گیا جب کہ سب سے بڑا ڈاکو پنجاب اسمبلی کا اسپیکر بنا ہوا ہے، ایک سینیر وزیر اور ایک وزیر دفاع بن کر بیٹھا ہے، ان کے خلاف نیب کوئی کارروائی نہیں کرتا، کیا وجہ ہے کہ صرف اپوزیشن کے خلاف کیسز انتہائی تیزی سے چل رہے ہیں۔