پیرس:مقبول مائیکرو بلاگنگ سروس ٹمبرل نے رواں ماہ سے فحش مواد پر پابندی عائد کرکے اسے تلف کرنے کا اعلان کردیا۔
ٹمبرل پر اظہار خیال کرنے کی آسانی ہے لیکن گزشتہ کئی عرصے سے بلاگنگ میں فحش مواد گردش کررہا ہے جس سے بچے اور نوجوان متاثر ہورہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ کمپنی کی جانب سے فحش مواد تلف کیا جارہا ہے۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ ٹیک کرنچ کی رپورٹ کے مطابق ٹمبلر کمپنی نے بلاگ پوسٹ میں اعلان کیا ہے کہ 17 دسمبر سے کسی بھی صارف کو اجازت نہیں ہوگی کے وہ adult content یعنی فحش تصاویر، جفس اور ویڈیوز کا مواد اپلوڈ کرسکیں۔اس کے علاوہ ایسا تمام مواد بھی تلف کیا جارہا ہے جو کہ غیرمناسب ہو اور معاشرے کو نقصان پہنچا رہا ہو۔