نئی دہلی:بھارت کے ایک ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں تجربے کے دوران مشتبہ سلنڈر دھماکے میں ایک سائنسدان ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دھماکا بنگلور کے انڈین انسٹیٹیوٹ آف سائنس (IISc)کی ایروڈائنامکس لیبارٹری میں2بجکر 20منٹ پراُس وقت ہوا جب ایک نجی کمپنی کے 4سائنسدان ریسرچ میں مصروف تھے۔
دھماکے کے نتیجے میں ایک سائنسدان موقع پر ہلاک جبکہ 3زخمی ہوگئے،جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اُن کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔
فوری طور پر دھماکے کی نوعیت اور وجہ کا تعین نہیں کیا جاسکا تاہم خیال کیا جارہا ہے دھماکا گیس سے بھرے کسی سلنڈر سے ہوا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا حتمی تعین فارنزک ماہرین کریں گے۔