اقوام متحدہ میں حماس کے خلاف امریکی قرارداد مسترد

نیویارک:فلسطینی تنظیم حماس کیخلاف مذمتی قرارداد منظور کرانےکی امریکا کی کوشش ناکام ہوگئی۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے قرارداد کو مسترد کردیا۔
امریکا اور اسرائیل کو عالمی سطح پر ایک مرتبہ پھر شرمندگی کا سامنا ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں حماس کیخلاف مذمتی قرارداد منظور کرانےکیلیے امریکا دوتہائی اکثریت حاصل نہ کرسکا۔
خبرایجنسی کے مطابق قرارداد کی حمایت میں 87 مخالفت میں 58 ووٹ ڈالے گئے جبکہ 32 ممالک نےووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔قرار داد امریکا کی جانب سے پیش کی گئی تھی ۔
اس ناکامی کے بعد صدرٹرمپ نے ترجمان محکمہ خارجہ ہیدرنوئرٹ کو اقوام متحدہ میں امریکی مندوب مقرر کرنے کا فیصلہ کیاہے۔