ہاکی ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم آج ہالینڈکیخلاف بقا کی جنگ لڑے گی۔
پاکستانی ٹیم کے لیے ہالینڈکیخلاف میچ بہت اہمیت کا حامل ہے،کامیابی کی صورت میں قومی ٹیم کے اگلے مرحلے میں رسائی کے امکانات بڑھ جائیں گے بصورت دیگر کم سے کم مارجن سے ہار کے بعد ہی آگے جانے کا کوئی چانس ہوسکتا ہے۔
بھوونیشور میں جاری ہاکی ورلڈ کپ ان دنوں جاری ہے جس میں آج گروپ میچز کا آخری دن ہے ۔
آج پاکستان ٹیم اپنا اہم میچ نیدرلینڈ کے خلاف کھیلے گی، ڈچ ٹیم نے اب تک دو میچز میں تین پوائنٹس بنائے ہیں، جبکہ گرین شرٹس کا صرف ایک پوائنٹ ہے۔
پوائنٹس ٹیبل پر جرمنی کے 6 پوائنٹس ہیں اور ملائشیا پاکستان کے برابر ہے یعنی اس کا ایک پوائنٹ ہے، لیکن گول اوسط پاکستان کا بہتر ہے۔
ملائشیا اور جرمنی کے درمیان میچ شام ساڑھے چار بجے کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان اور نیدر لینڈ سے درمیان مقابلہ شام ساڑھے 6 بجے ہوگا۔