ہاکی ورلڈ کپ کا فائنل آج ہالینڈ اور بیلجیم کے درمیان کھیلا جائے گا، آسٹریلیا اور انگلینڈ تیسری پوزیشن کا میچ کھیلیں گے۔
بھارتی شہر بھوبینشیور کے کالنگا اسٹیڈیم میں ہونے والے پہلے میچ میں بیلجیئم نے انگلینڈ کو صفر کے مقابلے میں 6 گول سے ہرا کر فائنل میں جگہ پکی کرلی، فاتح ٹیم کی طرف سے ہینڈرکس نے 2 بار گیند کو جال کے اندر پھینکا جب کہ بون، گوگنارڈ، چارلیر اور ڈوکیئر نے ایک، ایک گول کیا۔
دوسرے سیمی فائنل میں ہالینڈ نے آسٹریلیا کو شوٹ آؤٹ پر 3-4 سے ہرا کر ٹائٹل مقابلے کے لئے کوالیفائی کیا، مقررہ وقت پر مقابلہ 2-2 گول سے برابر رہا۔ ورلڈ کپ کا فائنل 16 دسمبر کو بیلجیم اور ہالینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔