اسلام آباد : ترک وزیر داخلہ سلیمان سوئلو اسلام آباد پہنچ گئے، دورے کے دوران سلیمان سوئلو پاکستانی حکام سے ملاقاتیں کریں گے، جس میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق ترکی کے وزیرداخلہ سلیمان پاکستان کے دورے پراسلام آباد پہنچے، جہاں وزیرمملکت برائے داخلہ شہریارآفریدی نے ان کااستقبال کیا۔
سلیمان سوئلو دورے کے دوران پاکستانی حکام سے ملاقاتیں کریں گے، جس میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
یاد رہے رواں سال ستمبر میں ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اوغلو نے اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کیا تھا، جہاں انھوں نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقاتیں کیں تھیں۔