بابائے قوم کایوم ولادت، گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ کی مزار قائد پر حاضری

کراچی:بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت کے موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل اوروزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نےمزارقائد پر حاضری دی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پہلے مزار قائد پہنچے جہاں انہوں نے اپنی کابینہ کے اراکین کے ہمراہ گورنر سندھ عمران اسماعیل کا استقبال کیا۔
گورنر عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزار قائد پر پھول رکھے،فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے۔
اس موقع پر خطا ب کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ پاکستان کے 40 فیصد نوجوان گریجویشن کے بعد ملک سے باہر جانے کا خواب دیکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے باہر جانے کے خواب دیکھنے کی وجہ ملک میں مواقع نہ ہونا ہے،پاکستان کو ہم بہتر جگہ بنانا چاہتے ہیں، تاکہ نوجوانوں کو اپنے خوابوںکی تعبیر یہیں مل سکے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہم سندھ کے کسانوں کو 2008 ءسے سبسڈیز دیتے چلے آرہے ہیں، کسانوں کو یہ سبسڈیز باقاعدہ طریقے سے دی گئیں۔