پاکستان افغانستان میں امن دیکھنا چاہتا ہے ، آرمی چیف قمر جاوید باجوہ

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہےکہ پاکستان افغانستان میں امن دیکھنا چاہتا ہے۔ افغانستان کا امن پاکستان میں امن کیلئے ضروری ہے۔
آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ اور کمانڈر ریزولوٹ سپورٹ مشن افغانستان جنرل آسٹن اسکاٹ ملرنے ملاقات میں اتفاق کیا کہ افغان امن عمل افغان عوام کی خواہشات کےمطابق حل ہونا چاہیئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات میں خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،جبکہ افغان مصالحتی عمل پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔ملاقات میں دہشتگردوں کیخلاف موثر سرحدی اقدامات پر بھی اتفاق کیا گیا۔