ٹوکیو: جاپان میں سرخ و سفید رنگ کی ایک کائی کورپ نسل کی مچھلی مہنگی ترین قیمت میں فروخت ہوکر ریکارڈ بنا چکی ہے، 101 سینٹی میٹر لمبی اس مچھلی کی پہلے بھی کافی زیادہ قیمت لگ چکی ہے لیکن اب اسے جاپان میں1.8ملین ڈالر میں فروخت کیا گیا ہے جو ایک ریکارڈ بن چکا ہے۔
ہیروشیما کے ساکی فیش فارم نے اسے خریدنے کی کافی کوشش کی لیکن تائیوان سے تعلق رکھنے والی خاتون ینگ یانگ نے اسے خرید لیا۔ کائی کارپ مچھلی زیادہ تر جاپان میں پائی جاتی ہے اور اس کی درجنوں اقسام ہیں۔
جاپان ’کائی‘ نسل کی 90 فیصد پیداوار کرتا ہے اور دنیا بھر میں اس مچھلی برآمد کرنیوالا سرفہرست ملک ہے،صرف 2016 میں 295 ٹن کی ریکارڈ برآمد کر کے جاپان نے 28 ملین یورو آمدنی حاصل کی تھی جبکہ ان مچھلیوں کو آرائش کے لیے رکھا جاتا ہے۔