بھارت سے تعلق رکھنے والی لڑکی نیلانشی سولہ سال کی عمر میں پانچ فٹ سات انچ لمبی زلفوں کی مالک ہے اور اس کا نام گینز ریکارڈ بک میں بھی شامل کر لیا گیا ہے ۔
نیلانشی کا کہنا ہے کہ لمبے بال رکھنا صرف عالمی ریکارڈ بنانے کا جنون ہی نہیں بلکہ اس کا شوق بھی ہے جس میں وہ کوئی کمی آنے نہیں دیتیں اور اس کے تمام دوست اسے حقیقی زندگی کی رپنزل کہہ کر مخاطب کرتے ہیں ۔
نیلانشی ہفتے میں ایک بار اپنے بالوں کو شیمپو کرتی ہے اورلمبی زلفیں سلجھانے اور سنوارنے میں ان کی ماں مدد کرتی ہے ۔