سوئیڈن میں مکمل طور پر برف سے بنا ہوٹل عام عوام کیلئے کھول دیا گیا ہے۔ مسلسل28ویں سال کھلنے والا سوئیڈن آئس ہوٹل دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا برفانی ہوٹل ہے جسے ہر سال نومبر کے مہینے میں ڈیزائن کرنا شروع کیا جاتا ہے اور یہ آٹھ ہفتوں میں مکمل ہوتا ہے۔
1اعشاریہ6ٹن وزن کے حامل کم و بیش1ہزار برفیلے بلاکس (40ہزار ٹن برف)کی مدد سے تیار ہونے والے اس ہوٹل میں65کمرے ہیں جہاں کرسیوں سے لیکربستر،دروازے دیواریں اور حتیٰ کے برتن بھی برف سے ہی تیار کیے جاتے ہیں۔
رواں سال اس ہوٹل میں روم کی ڈیزائننگ اور آرٹ سویٹس کی تیاری کیلئے دنیا بھرسے42آرٹسٹوں کو منتخب کیا گیا جبکہ تقریباً100لوگوں نے اس آئس ہوٹل کے تعمیراتی کام میں اپنا حصہ ڈالا۔
آئس ریسٹورنٹ،آئس چیپل اور درجن سے زائد سوئمنگ پولز لیے اس ہوٹل کو چارماہ کیلئے ڈیزائن کیا جاتا ہے جہاں ہر سال تقریباً50ہزار مہمان ٹھہرتے ہیں۔