جے آئی ٹی رپورٹ میں شامل جائیدادوں کی فروخت پر پابندی عائد

لاہور:سپریم کورٹ آف پاکستان نے جعلی بینک اکاؤنٹس کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیاہے جس کے مطابق عدالت نے جے آئی ٹی رپورٹ میں مذکورہ جائیدادوں کی خرید و فروخت پر حکم امتناع جاری کیا ہے۔
سپریم کورٹ کے جاری حکم نامے میں جعلی بینک اکاؤنٹس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کی رپورٹ پر سپریم کورٹ نے آصف زرداری او فریال تالپور کو جواب داخل کرانے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔
سپریم کورٹ سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہےکہ پارک لین، پارتھینون جائیدادوں کی خرید و فروخت نہیں کی جاسکے گی، ایسی کسی بھی جائیداد کی خرید و فروخت نہیں ہوگی جس میں کمپنیوں کا بینیفشل انٹرسٹ ہو، رپورٹ میں یہ بھی کہا گیاہےکہ مذکورہ اشخاص اپنے آپ کو جائیدادوں سے الگ نہیں کرسکیں گے۔
سپریم کورٹ کے حکم نامے میں آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو جے آئی ٹی رپورٹ پر جواب جمع کرانے کا بھی کہا گیا ہے۔
حکم نامے کے مطابق جے آئی ٹی رپورٹ میں مذکور تمام بینک اکاؤنٹس کی مانیٹرنگ ہوگی، تمام بینک مذکورہ اکاؤنٹس کا ریکارڈ محفوظ رکھیں گے۔