وفاقی حکومت نے نئے سال کی آمد کے موقعے پر عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی خوشخبری دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس میں پیٹرول کی قیمتوں میں ساڑھے 9 روپے فی لیٹر، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔
اوگرا ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ سے مشاورت کے بعد وزارت پیٹرولیم نئی قیمتوں کا اعلان 31 دسمبر کو کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں9روپے50پیسےفی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپےفی لیٹر، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں2روپے،جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 25 پیسے فی لیٹرکمی کی سفارش کی گئی ہے۔
اوگرا ذرائع کے مطابق سمری وزارت پیٹرولیم کو بھجوا دی گئی ہے۔ وزارت خزانہ سے مشاورت کے بعد وزیراعظم عمران خان نئی قیمتوں کی منظوری دیں گے، جس کا اعلان 31دسمبرکوکیا جائے گا۔
نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔