کراچی: میئر کراچی وسیم اختر نے انسداد تجاوزات کی کارروائی کے بعد دوسرے مرحلے میں تاریخی عمارت ایمپریس مارکیٹ کے اطراف اور بلدیہ عظمیٰ کراچی کی حدود میں دیگر علاقوں کو تاریخی حیثیت میںبحالی ، خوبصورت بنانے سمیت ان کے مثبت استعمال کی تجاویز مرتب کرنے کے لئے 12 ماہرین پر مشتمل ٹیکنیکل ایڈوائزری گروپ قائم کردیا ہے،تجاویز ملنے کے بعد تاریخی عمارت اور ملحقہ علاقے کے تاریخی ورثے کو متاثر کئے بغیر اس کی ترقی اور خوبصورتی پر کام کیا جائے گا، ٹیکنیکل ایڈوائزری گروپ میں میٹروپولیٹن کمشنر سید سیف الرحمن، ڈائریکٹر جنرل کلچر اینڈ ٹورازم ، این ای ڈی یونیورسٹی کے شعبہ آرکیٹکچر اینڈ پلاننگ کے ڈین ڈاکٹرنعمان احمد، آرکیٹیکٹ محترمہ ماروی مظہر ،عقیل بلگرامی، آرکیٹیکٹ محترمہ کومل پرویز، محبوب خان، سیدیاور عباس جیلانی، شہاب غنی، شاہد عبداللہ، رمیز بیگ اور نور جہاں بلگرامی شامل ہیں۔