4افراد کو حبس بے جا میں رکھنے پر فشری کا چوکی انچارج معطل

کراچی:4افراد کو حبس بے جا میں رکھنے پرایس پی کیماڑی کے احکامات پر فشری کے چوکی انچارج کومعطل کردیاگیا ہے، ایس پی کو فشری کے چوکی انچارج کیخلاف غیرقانونی کاموں کی شکایات ملیں تھیں جس پر کارروائی کی گئی ،پولیس کے چھاپے کے دوران علم ہوا کہ فشری کی چوکی کے انچارج اشرف جوگی نے 4شہریوں کوغیرقانونی طورپر اغوا کرکے چوکی میںحبس بیجا میں رکھا ہوا تھاجس کی اطلاع پر ایس پی نے چوکی انچارج کی معطلی کے احکامات جاری کردیئے اور محکمہ جاتی کارروائی شروع کرنے کا بھی حکم دیدیا ہے۔