نئی دہلی :بھارتی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ بھارت انسان بردار خلائی مشن کے تحت 2022 تک3 رکنی اسپیس ٹیم کو خلا میں بھیجے گا۔بھارت کے وفاقی وزرا نے انسان بردار خلائی مشن کی ٹیکنالوجی اور انفرااسٹریکچرکیلئے ایک ارب چالیس کروڑڈالر کے بجٹ کی منظوری دیدی ہے۔
اس سے پہلے بھارتی کابینہ ملک میں جدید خلائی راکٹ کی تیاری کیلئے فنانسنگ کی منظوری بھی دے چکی ہےجو زمین کے نچلے مدار میں سات دن تک اپنا مشن مکمل کرےگا۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے 2022تک انسان بردار خلائی مشن بھیجنے کا اعلان اگست میںکیاتھا، بھارت اپنے اس مشن سے پہلے خلائی گاڑی کے مشن کے تحت ایک انسان بردار اور 2بغیر انسانوں والے خلائی جہازبھیجنے کامنصوبہ بنارہا ہے۔
بھارت چین سے مقابلے کی دوڑ کے باعث گذشتہ کئی دہائیوں سے اپنے خلائی مشن پر بہت زیادہ سرمایہ کاری کررہا ہے۔بھارتی اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن نے جولائی میں اعلان کیا تھا کہ وہ 2019 تک ایک انسان بردار مشن بھیجنے کا منصوبہ بنالیا ہے۔